مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے مغربی بنگال میں لا اینڈ آرڈر اور سیاسی تشدد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ممتا بنرجی کی حکومت میں کوئی بھی شخص محفوظ نہیں ۔
ندیا ضلع میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ریاست میں
انفراسٹکچر کی کمی ہے ، ریاست میں صرف بم سازی کی صنعت ترقی کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پانچ سال قبل جب ممتا بنرجی اقتدار میں آئی تو لوگوں کو امید تھی کہ بایاں محاذ کے 34سالہ تاریک دور کا خاتمہ ہوگا ، سیاسی تشدد کے واقعات ختم ہوجائیں گے ، لا اینڈرآرڈر کی حالت بہتر ہوگی ۔